ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز نے سینٹرل وسٹا کے لیے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی

مرکز نے سینٹرل وسٹا کے لیے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی

Sat, 27 Nov 2021 22:50:21    S.O. News Service

نئی دہلی ،27؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے، وزارتوں کو مربوط کرنے، ریگولیٹری تعمیل کو یقینی بنانے اور پروجیکٹ کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نگرانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی مدت دو سال ہوگی۔سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے اگلے سال مکمل ہونے کی امید ہے، جب ہندوستان آزادی کی 75ویں سالگرہ منا ئے گا۔ اس منصوبے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس اور وزارت کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے، جیسے جیسے پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے، اس کے نفاذ سے پیچیدگیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ثقافتی مقامات کی ترقی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی ربط سمیت اس پروجیکٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔ اسی مناسبت سے ایک نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ضرورت کے مطابق نگرانی کمیٹی کو دفتری رہائش، سیکرٹریل امداد وغیرہ فراہم کرے گی۔ وزارت نے کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی وقتاً فوقتاً ملاقات کرے گی اور منصوبے کے تعمیراتی کام کا آزادانہ طور پر جائزہ اور نگرانی کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وقتاً فوقتاً وزارت کو پیش کرے گی۔


Share: